• Newsroom
  • The Organisation
  • Our Work
  • Our Initiatives
  • Our Publications
  • Work With Us
  • Newsroom
  • The Organisation
  • Our Work
  • Our Initiatives
  • Our Publications
  • Work With Us
Tutorial
No Result
View All Result

Media Matters for Democracy announces ‘Citizen Journalism Fellowship Program’ for citizen journalists in Gilgit Baltistan and Azad Kashmir

 

Citizen Journalism Fellowship Program – Azad Kashmir and Gilgit Baltistan

 

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کام کرنے والے سیٹیزن جرنلسٹس کے لیے ایک فیلو شپ کا آغاز کر رہا ہے۔ یہ فیلو شپ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پانچ ایسے سیٹیزن جرنلسٹس کو دی جائے گی جو کہ اپنے علاقوں سے صحافتی مواد باقاعدگی سے کسی آن لائن پلیٹ فارم جیسا کہ فیس بک، ٹوئیٹر یا یو ٹیوب وغیرہ پر شائع  کرتے ہیں۔  اس فیلو شپ کے لیے منتخب کردہ سیٹزن جرنلسٹس کو صحافت اور ڈیجیٹل جرنلزم کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مونٹائزیشن کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ منتخب کردہ یہ سیٹزن جرنلسٹس  اس فیلو شپ میں ماہرین کی مدد سے  ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے کانٹنٹ  کو مزید بہتر بنانے اور ان پلیٹ فارمز کی مونٹائزیشن کے لیے  پالیسز  پر کام کر سکیں گے۔ ان صحافیوں کو اپنی تیار کردہ پالیسیز پر عمل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے تک گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

ہم کیا  ٓافر کر رہے ہیں؟

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی اس فیلو شپ میں سلیکٹڈ سیٹیزن جرنلسٹس کے لیےٹریننگ ، مینٹورشپ کے ساتھ ساتھ گرانٹس بھی فراہم کرے گا۔ اس فیلو شپ میں پانچ  منتخب سیٹیزن جرنلسٹس مینٹورز کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر  صحافیانہ کانٹنٹ کو بہتر بنانے، اپنے کام کو مزید بڑھانے اور ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مونائٹزیشن کے حوالے سے مختلف پالیسیز بنانے کے حوالے سے کا کام کریں گے اور پالیسیاں ترتیب دیں گے۔ میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی ان  زعترتیب کردہ پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ان منتخب کردہ پانچ سیٹیزن جرنلسٹس کو دو لاکھ روپے تک کی گرانٹس بھی اس فیلو شپ میں مہیا کرے گا۔


کون اس فیلو شپ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے؟

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی اس فیلوشپ کے لیے صرف ایسے سیٹزن جرنلسٹس اپلائی کر سکتے ہیں جو کہ پیشہ ور صحافی نہیں ہیں اور ان کا تعلق گلت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔

ایسے سیٹزن جرنلسٹس یا سیٹزن جرنلزم کمپنیز جو کہ تواتر کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک ، ٹوئٹر اور یو ٹیوب وغیرہ کے لیے سیٹزن جرنلزم پر مبنی مواد بناتے ہیں فیلو شپ کے لیے اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔

درخواست کنندگان سیٹزن جرنلسٹ یا آرگنائزیشنز جو کسی قسم کا بھی سیٹزن جرنلزم مواد جس میں سیاحت، سپورٹس، صحت، میوزک،  سیاست، انٹرٹینمنٹ اور گورننس شامل ہے اس فیلو شپ کے لیے اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔


فیلو شپ کے لیے درخواست کن ایریاز میں بھیجی جا سکتی ہے؟

اس فیلو شپ کے لیے درخواستیں  مندرجہ ذیل ایریاز کے لیے بھیجی جا سکتی ہیں۔

سیٹزن جرنلزم کانٹنٹ  کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی حکمت عملی بنانا اور ان کو لاگو کرنا

سیٹزن جرنلزم کانٹنٹ پروڈکشن کے عمل کو پائیدار اور قابل عمل بنانے کے لیے نئی حکمت عملی بنانا اور اس کو لاگو کرنا

اپنے سیٹزن جرنلزم کانٹنٹ پروڈکشن کے کام کو مزید پھیلانے کے لیے حکمت عملی بنانا اور اس کو لاگو کرنا


درخواست میں کن نکات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اس فیلو شپ کو حاصل کرنے کے ایسے  سیٹزن جرنلسٹس یا کمپنیز جو کہ اہل ہیں ان کو اپنی درخواست میں  مندرجہ  ذیل نکات تفصیلا بیان کرنا ضروری ہیں

اپنی درخواست میں اس نکتے کی تفصیل سے وضاحت کریں گے  کہ اپ اس فیلو شپ کی سپورٹ اور گرانٹ کو استعمال کرتے ہوئے اوپر بتائے گئے  کسی ایک یا ایک زائد ایریاز میں کیسے کام کریں گے ۔ آپ کی حکمت عملی کیا ہو گی۔

ایک منٹ دورانئیے کی ویڈیو کے ذریعے آپ اپنا جامع ورک پلان ہمارے ساتھ شیئر کریں گے  کہ آپ کیسے اپنی بیان کردہ حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے کسی ایک یا ایک سے زائد ایریاز میں کام کریں گے

 

سوالات اس امیل ایڈرس پر ارصال کریں

arslan@mediamatters.pk

 

ضروری ہدایت : اس ایپلیکیشن کو پر کرنے سے پہلے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کو پڑھنا ضروری ہے۔ اس پروگرام پر اپلائے کرنے سے یہ سمجھا جائے گا کے درخواست گزار تمام ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کو پڑھ چکے ہیں اور ان سے متفق ہیں۔

** Submit Your Application Here ** 

 

About Media Matters for Democracy

Media Matters for Democracy is a Pakistan based not-for-profit that works on media literacy and development, digital democracy, and  progressive media and Internet regulation in Pakistan. We mainly work to ensure that the media and public alike have the tools and an enabling environment to exercise their fundamental rights and professional duties.

About the Team

Media Matters for Democracy was founded by a group of journalists geared towards media development and digital rights in Dec 2014. Over the years, after a number of likeminded individuals came on board, we have now become a team of journalists, activists, techies, designers, researchers, and lawyers striving together for a progressive media, communications, and digital spaces.

Search the Website

No Result
View All Result

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Newsroom
  • The Organisation
  • Our Work
  • Our Initiatives
  • Our Publications
  • Work With Us