Citizen Journalism Fellowship Program – Azad Kashmir and Gilgit Baltistan
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کام کرنے والے سیٹیزن جرنلسٹس کے لیے ایک فیلو شپ کا آغاز کر رہا ہے۔ یہ فیلو شپ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پانچ ایسے سیٹیزن جرنلسٹس کو دی جائے گی جو کہ اپنے علاقوں سے صحافتی مواد باقاعدگی سے کسی آن لائن پلیٹ فارم جیسا کہ فیس بک، ٹوئیٹر یا یو ٹیوب وغیرہ پر شائع کرتے ہیں۔ اس فیلو شپ کے لیے منتخب کردہ سیٹزن جرنلسٹس کو صحافت اور ڈیجیٹل جرنلزم کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مونٹائزیشن کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ منتخب کردہ یہ سیٹزن جرنلسٹس اس فیلو شپ میں ماہرین کی مدد سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے کانٹنٹ کو مزید بہتر بنانے اور ان پلیٹ فارمز کی مونٹائزیشن کے لیے پالیسز پر کام کر سکیں گے۔ ان صحافیوں کو اپنی تیار کردہ پالیسیز پر عمل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے تک گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
ہم کیا ٓافر کر رہے ہیں؟
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی اس فیلو شپ میں سلیکٹڈ سیٹیزن جرنلسٹس کے لیےٹریننگ ، مینٹورشپ کے ساتھ ساتھ گرانٹس بھی فراہم کرے گا۔ اس فیلو شپ میں پانچ منتخب سیٹیزن جرنلسٹس مینٹورز کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صحافیانہ کانٹنٹ کو بہتر بنانے، اپنے کام کو مزید بڑھانے اور ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مونائٹزیشن کے حوالے سے مختلف پالیسیز بنانے کے حوالے سے کا کام کریں گے اور پالیسیاں ترتیب دیں گے۔ میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی ان زعترتیب کردہ پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ان منتخب کردہ پانچ سیٹیزن جرنلسٹس کو دو لاکھ روپے تک کی گرانٹس بھی اس فیلو شپ میں مہیا کرے گا۔
کون اس فیلو شپ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے؟
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی اس فیلوشپ کے لیے صرف ایسے سیٹزن جرنلسٹس اپلائی کر سکتے ہیں جو کہ پیشہ ور صحافی نہیں ہیں اور ان کا تعلق گلت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔
ایسے سیٹزن جرنلسٹس یا سیٹزن جرنلزم کمپنیز جو کہ تواتر کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک ، ٹوئٹر اور یو ٹیوب وغیرہ کے لیے سیٹزن جرنلزم پر مبنی مواد بناتے ہیں فیلو شپ کے لیے اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
درخواست کنندگان سیٹزن جرنلسٹ یا آرگنائزیشنز جو کسی قسم کا بھی سیٹزن جرنلزم مواد جس میں سیاحت، سپورٹس، صحت، میوزک، سیاست، انٹرٹینمنٹ اور گورننس شامل ہے اس فیلو شپ کے لیے اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
فیلو شپ کے لیے درخواست کن ایریاز میں بھیجی جا سکتی ہے؟
اس فیلو شپ کے لیے درخواستیں مندرجہ ذیل ایریاز کے لیے بھیجی جا سکتی ہیں۔
سیٹزن جرنلزم کانٹنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی حکمت عملی بنانا اور ان کو لاگو کرنا
سیٹزن جرنلزم کانٹنٹ پروڈکشن کے عمل کو پائیدار اور قابل عمل بنانے کے لیے نئی حکمت عملی بنانا اور اس کو لاگو کرنا
اپنے سیٹزن جرنلزم کانٹنٹ پروڈکشن کے کام کو مزید پھیلانے کے لیے حکمت عملی بنانا اور اس کو لاگو کرنا
درخواست میں کن نکات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
اس فیلو شپ کو حاصل کرنے کے ایسے سیٹزن جرنلسٹس یا کمپنیز جو کہ اہل ہیں ان کو اپنی درخواست میں مندرجہ ذیل نکات تفصیلا بیان کرنا ضروری ہیں
اپنی درخواست میں اس نکتے کی تفصیل سے وضاحت کریں گے کہ اپ اس فیلو شپ کی سپورٹ اور گرانٹ کو استعمال کرتے ہوئے اوپر بتائے گئے کسی ایک یا ایک زائد ایریاز میں کیسے کام کریں گے ۔ آپ کی حکمت عملی کیا ہو گی۔
ایک منٹ دورانئیے کی ویڈیو کے ذریعے آپ اپنا جامع ورک پلان ہمارے ساتھ شیئر کریں گے کہ آپ کیسے اپنی بیان کردہ حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے کسی ایک یا ایک سے زائد ایریاز میں کام کریں گے
سوالات اس امیل ایڈرس پر ارصال کریں
arslan@mediamatters.pk
ضروری ہدایت : اس ایپلیکیشن کو پر کرنے سے پہلے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کو پڑھنا ضروری ہے۔ اس پروگرام پر اپلائے کرنے سے یہ سمجھا جائے گا کے درخواست گزار تمام ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کو پڑھ چکے ہیں اور ان سے متفق ہیں۔
** Submit Your Application Here **
میرا نام کرن قاسم ہے میرا تعلق گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ گلگت سے ہے میں بطور صحافی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہوں میں اور میری ساتھ نے وویمن ٹی وی کے نام سے یوٹیوب چینل اوپن کیا ہے جس میں ہم گلگت بلتستان کی ایسی خواتین کو سامنے لاتے ہیں جو کہ رول ماڈل ہو جو اپنی مدد اپ کے تحت روزگار کمانے کے قابل بن کے ایسے اور خواتین کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے جس سے دیگر خواتین بھی مستفید ہورہی ہے ہم نہ صرف خواتین پہ بلکہ گلگت بلتستان کی سیاست میں اپنی خدمات سرانجام دینے والی خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کرداد ادا کرنے والی خواتین کو سامنے لاتے ہیں جس سے دیگر خواتین بھی متاثر ہوکر اپنے لئے روزگار کے مواقع خود پیدا کرسکیں
میرا نام شاہزیب افضل ہے اور میں مظفرآباد سے ایک ڈیجیٹل میڈیا “وادی نیوز” ٹیم کا حیصہ ہوں جس کی ابھی نہ تو کوئی آمندنی ہے
اور نہ ہی مونٹائیزیشن کا عمل پورا ہو سکا ہے اگر میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی ہمارے ساتھ تعاون کرے یا مونیٹائیزیشن کے عمل کو پورا کر دے تو ہم اپنا کام پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کر پائیں گے