What is Dastgir?
Dastgir is an online mental health counseling service presented by Media Matters for Democracy for Pakistani journalists. The Persian-origin Urdu word dastgir means helper or supporter. We hope that the Dastgir mental health counseling service will help and support local journalists in seeking professional guidance to maintain their emotional well-being and reduce their work-related stress.
Journalism is a stressful profession and Pakistani journalists are confronted by multiple pressures including threats, attacks, financial issues, and job security concerns. The Covid-19 pandemic has increased the risks to the mental well-being of local journalists. Despite these issues, many news organisations do not provide health insurance for their employees, and very few provide any form of mental health support to their journalists.
In this context, Dastgir intends to provide journalists the opportunity to consult medical experts, including experienced psychologists, about their mental health issues. The service will be offered via Sehat Kahani, a telemedicine application. Sehat Kahani is among the best telemedicine service providers in the country, and it has provided health services to over 1 million Pakistanis through its telemedicine network and e-health clinics. Dastgir is made possible through the Civil society for Independent Media & Expression (CIME) project, funded by an ongoing European Union EIDHR grant.
The features offered by the Dastgir service include:
1. Free online consultations with mental health professionals
2. Completely private and confidential consultations on mental health issues
3. At least one-year subscription-based support for online consultations
4. Access to general practitioners and specialist doctors for health advice
5. Access to coronavirus help desk
The Dastgir service is being offered on a subscription model. In order to access the Dastgir service, please fill out the Google Form given below and submit it. The following sections on this page include information on the eligibility criteria and other questions. For more information, you may also contact us over email or through our social media accounts.
دستگیر کیا ہے؟
دستگیر پاکستانی صحافیوں کیلئے ذہنی صحت کے حوالے سے مشاورت کیلئے ایک آن لائن سروس ہے جسے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ فارسی زبان سے اخذ کیا جانے والے اردو لفظ دستگیر کے لغوی معنی مددگار یا حامی کے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دستگیر سروس کی مدد اور حمایت سے مقامی صحافی اپنی ذہنی آسودگی کو برقرار رکھنے اور کام سے منسلک ذہنی دباؤ کو دور کرنے کیلئے پیشہ وارانہ رہنمائی حاصل کرپائیں گے۔
صحافت ایک ذہنی دباؤ والا شعبہ ہے اور پاکستانی صحافیوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جیسا کہ دھمکیاں، حملے، مالی مسائل، اور نوکری کی حفاظت کے خدشات۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے صحافیوں کی ذہنی آسودگی کو مزید خطرات لاحق کر دیے ہیں۔ ان مسائل کے باوجود کئی نیوز ادارے اپنے ملازمین کو ہیلتھ انشورنس نہیں دیتے اور بہت ہی کم ادارے ایسے ہیں جو اپنے صحافیوں کو ذہنی صحت کیلئے کسی قسم کی مدد فراہم کرتے ہیں۔
اس تناظر میں دستگیر کی کوشش ہے کہ صحافیوں کو انکی ذہنی صحت کے بارے میں میڈیکل ماہرین، خصوصاً تجربہ کار ماہرینِ نفسیات، سے مشاورت کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ یہ سروس، صحت کہانی ٹیلی میڈیسن ایپلیکیشن کے ذریعے مہیا کی جا رہی ہے۔ صحت کہانی کا شمار پاکستان میں ای-ہیلتھ سروس فراہم کرنے والی بہترین تنظیموں میں ہوتا ہے، اور یہ اپنے ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک اور ای-ہیلتھ کلینکس کے ذریعے اب تک ایک ملین سے زائد پاکستانیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر چکی ہے۔ دستگیر سروس کا قیام یورپی یونین کی ایک گرانٹ کے ذریعے عمل میں آنے والے منصوبے، سول سوسائٹی فار انڈیپنڈنٹ میڈیا اینڈ ایکسپریشن، کے تحت ممکن ہو پایا ہے۔
دستگیرکے ذریعے فراہم کی جانی والی سہولیات میں شامل ہیں:
? ماہر نفسیات ڈاکٹروں کے ساتھ مفت آن لائن مشاورتی سیشن
? ذہنی صحت کے حوالے سے کی جانی والی تمام مشاورتی سیشنز کی معلومات کومکمل طور پر پرائیویٹ اور صیغہ راز میں رکھا جائیگا
? کم از کم ایک سال تک آن لائن مشاورتی سپورٹ کی سبسکرپشن
? صحت کے امور پر رائے کیلئے جنرل اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں تک رسائی
? کورونا وائرس ہیلپ ڈیسک تک رسائی
دستگیر سروس ایک سبسکرپشن ماڈل پر آفر کی جا رہی ہے۔ سروس کے حصول کیلئے نیچے دیے گئے گووگل فارم کو بھر کر ہمیں جمع کرائیں۔ اہلیت کے معیار اور دیگر سوالات کے حوالے سے معلومات اس صفحے پر اگلے سیکشنز میں موجود ہیں۔ مزید سوالات کے جوابات کیلئے آپ ہم سے ہمارے ای میل ایڈریس یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
Who is eligible for services from ‘Dastgir’ ?
Subscriptions for the Dastgir service are free-of-charge and will be awarded on a first-come, first-serve basis. In order to select applicants for the subscriptions, Media Matters for Democracy will consider and verify the details provided by them in the application form.
The following can apply:
1. Any Pakistani journalist or media organisation employee involved in the production of news can apply for the service.
2. Freelance journalists can also apply for the service.
3. Media Matters for Democracy will consider gender balance and geographical representation in awarding the subscriptions.
4. A limited number of subscriptions are available.
Media Matters for Democracy reserves the right to decide upon the eligibility of the applications, including accepting or rejecting any application.
دستگیر سے کون مستفید ہو سکتا ہے؟
دستگیر سروس کی سبسکرپشن مفت ہے اور پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کی جائیگی۔ درخواست دہندگان کے سبسکرپشن کے چناؤ کیلئے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی ان کی جانب سے درخواست فارم میں دی گئی معلومات کو ملحوظ خاطر رکھے گی اور ان تفصیلات کی تصدیق بھی کرے گی۔
مندرجہ ذیل افراد اپلائی کر سکتے ہیں:
۱ کوئی بھی پاکستانی صحافی یا میڈیا اداروں میں خبروں کی پروڈکشن سے منسلک میڈیا ورکر اس سروس کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں
۲ فری لانس پاکستانی صحافی بھی اس سروس کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں
۳ سبسکرپشن دیتے ہوۓ میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی صنفی توازن اور جغرافیائی نمائندگی کا خیال رکھے گی
۴ سبسکرپشن کی ایک محدود تعداد میسر ہے
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کسی بھی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھٹی ہے اور یہ فیصلہ درخواست کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کے بارے میں ہو سکتا ہے
Frequently Asked Questions (FAQs)
Q. Who is eligible for the Dastgir mental health counseling service? ِ
A. Any Pakistani journalist or media worker involved in the production of news can apply for the Dastgir service. Pakistani freelance journalists are also eligible for the service.
Q. Can journalists directly access the service?
A. No, journalists will have to apply for a subscription for the service through Media Matters for Democracy.
Q. Is there a subscription fee?
A. No, the subscription is free of charge. However, only a limited number of free subscriptions are available for a period of one year.
Q. How many journalists does the Dastgir service intend to support?
A. Currently, the Dastgir service intends to support just over 150 Pakistani journalists.
Q. What kind of support will the Dastgir service provide?
A. Dastgir will allow journalists to have consultations with psychologists and therapists about their mental well-being issues. The service will also offer support for general and specialised health concerns.
Q. How will the journalists use the service after they have received a subscription?
A. Journalists will be provided special access to the Sehat Kahani telemedicine smartphone application. Media Matters for Democracy team will provide technical assistance to the subscribed journalists to help them begin to use it.
اکثر پوچھے گئے سوالات
س۔ کون دستگیر ذہنی صحت مشاورتی سروس حاصل کرنے کا اہل ہے؟
ج۔ کوئی بھی پاکستانی صحافی یا ایسے میڈیا ورکر جو خبروں کی پروڈکشن کے کام سے منسلک ہیں اس سروس کے حصول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی فری لانس صحافی بھی اس سروس کے حصول کے اہل ہیں۔
س۔ کیا صحافی براہ راست دستگیر سروس کو استعمال کر سکتے ہیں؟
ج۔ نہیں، صحافیوں کو پہلے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ذریعے اس سروس کی سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔
س۔ کیا سبسکرپشن کی کو فیس بھی ہے؟
ج۔ نہیں، سبسکرپشن مفت ہے لیکن سبسکرپشن صرف ایک محدود تعداد میں ایک سال کی مدت تک کیلئے دستیاب ہیں۔
س۔ دستگیر سروس کتنے صحافیوں کو مدد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
ج۔ فی الوقت، دستگیر سروس 150 سے زائد صحافیوں کو مدد فراہم کرے گی۔
س۔ دستگیر کس قسم کی سروسز مہیا کرے گی؟
ج۔ دستگیر صحافیوں کو یہ موقع دے گی کہ وہ اپنی ذہنی آسودگی کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ماہر نفسیات اور تھراپسٹ ڈاکٹروں سے آن لائن مشاورت کر سکیں۔ علاوہ ازیں، صحافی صحت کے دیگر مسائل کے بارے میں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسپیشلسٹ کی رائے بھی حاصل کر سکیں گے۔
س۔ سبسکرپشن کے بعد صحافی دستگیر سروس کو کیسے استعمال کرینگے؟
ج۔ سبسکرپشن کے بعد صحافیوں کو صحت کہانی ٹیلی میڈیسن ایپلیکیشن تک خصوصی رسائی دی جائیگی اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی ٹیم صحافیوں کو ایپ کے استعمال کے بارے میں تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گی۔