پچھلے کچھ سالوں میں خبروں اور اطلاعات کو لوگوں تک پہنچانے کو طریقہ کار بہت تبدیل ہو گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک بہت کم لوگ ایسے تھے جو لوگوں تک خبریں اور اطلاعات پہنچانے پر اجارہ داری رکھتے تھے ۔ان لوگوں کے پاس ریڈیو یا ٹی وی کے مائیک تھے یا وہ اخباروں میں لکھنے پر رسائی رکھتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے کوئی بھی شخص جو
انٹرنیٹ تک رسائی رکھتا ہے اور وہاں اطلاعات اور واقعات بیان کر سکتا ہے وہ یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ ایک سیٹزن جرنلسٹ ہے۔
یہ آن لائن کورس ہر سیٹزن جرنلسٹ کو اپنی صلاحتیں نکھارنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کورس کے اندر مختلف موضوعات جیسا کہ خبر کیا ہے ، آپ ایک اچھی خبر کیسے لکھ سکتے ہیں، کن ذرائع کی مدد سے آپ ایک اچھی خبر لکھ سکتے ہیں اور خبر لکھتے وقت کن صحافتی اخلاقیات کو خیال رکھنا چاہیے سمیت بہت سے دوسرے موضوعات پر بات کی جائے گی